سائبر کرائم گینگ کے دو افراد گرفتار،اہم انکشافات

سائبر کرائم گینگ کے دو افراد گرفتار،اہم انکشافات
کیپشن: arrest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)جھنگ پولیس نے سائبر کرائم گینگ کے دو افراد گرفتارکرلیے۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کہتے ہیں ملزمان سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 1264 سمیں ، اور 200 جعلی انگوٹھوں کے نشان برآمد ہوئے۔ ملزمان تین سو میں سم اور انگوٹھے کا نشان 800 روپے میں فروخت کرتے تھے۔ سرفراز ورک نے کہا کہ ملزمان سادہ لوح مرد و خواتین کے اکاونٹس سے پیسے نکلواتے تھے، انہوں نے کہاکہ گینگ کے خلاف مزید تحقیقات اور دیگر ممبران کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقہ شادباغ پولیس نے کارروائی کر کے خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ شادباغ کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کرملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں وینس بی بی ، محمد علی ، جاوید مسیح، اشفاق، زبیر ، شوکت اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے سات کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer