ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی کاایک بار پھر اہم اجلاس؛مزید نئی پابندیاں لگادیں

 این سی او سی کاایک بار پھر اہم اجلاس؛مزید نئی پابندیاں لگادیں
کیپشن: NCOC (asad umer)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس، اجلاس میں  ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی,8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جبکہ سیاحوں کے لیے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی)کا اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےخصوصی شرکت کی، اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، این سی او سی کے مطابق ضلعی سطح پر تشکیل دی گئیں مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

مزید پڑھئے: این سی او سی کا بڑا فیصلہ، اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی، پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنی حاصل ہوگا،8 سے 16 مئی کے دوران لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کے لیے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی،تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

 این سی او سی میں فیصلہ کیا گیا کہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشییوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی اوسی حکام نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاہور شہر سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی، صرف دو افراد ایس او پیز کے تحت اعتکاف کر سکیں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن کے مطابق دو صحت مند افراد مسجد میں اعتکاف بیٹھیں جبکہ معتکفین کو میٹرس، صابن، تکیہ، جائے نماز سمیت دیگر ضروری اشیاء گھر سے لانے کا کہا گیا تھا،اعتکاف کے دوران سماجی فاصلے کیساتھ ساتھ ماسک کا پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer