ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا کا ٹینس کھیلنے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

 ثانیہ مرزا کا ٹینس کھیلنے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
کیپشن: Sania Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے دنوں کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں کی کیاکیا باتیں سننا پڑیں۔

تفصیل کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلےباز شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزانےاپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹینس کھیلنے کے آغاز میں لوگوں نے مجھ پر خوب تنقید کی اور میرے والدین سے بھی عجیب سوالات کئے، ایک ویب شو کے دوران بات کرتے ہوئےثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے،ان کو پتہ بھی ہے کہ میں ٹینس  کھیلتی ہوں،میرا تعلق  حیدرآباد سے ہوں ، میں ایک درمیانے طبقے کے مسلمان گھرانے سے آئی ہوں۔

ٹینس  کھیلنے پر مجھے بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کچھ کہتے تھے کہ یہ کام تو لڑکوں کا ہے یہ کیوں کررہی ہے، ٹینس  کھیلنا لڑکیوں کے بس کی بات نہیں اور میرے والدین سے بھی لوگوں شکوے شکایات کرتے تھے کہ اپنی بیٹی کو منع کرو،یہ شورٹس پہن کر کھیلے گی یہ تو لڑکوں کے کام ہیں اوریہ روایات کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھئے: ثانیہ مرزا کانیا انداز مداحوں کو بھاگیا، ویڈیووائرل

لوگوں  نے مزید اس بات کو الجھایا اور میرے والدین سے پوچھنے لگے کہ کیا یہ ومبلڈن کھیلنے جارہی ہے ؟ کیا آپ کو لگتا ہے یہ ومبلڈن جیتنے جارہی ہے؟ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے آپ کو کیسے لگتا ہے کہ آپ کی بیٹی ہی کرنے جارہی ہے؟‘

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی، ہمیں ٹینس کھیلنے کے لئے گائے کے گوبر سے بناکورٹس دیا جاتا تھا اور پھر لوگ باتیں کرتے تھے کہ یہ تو گند میں کھیلتی ہیں اور کھیل کے بعد  ہمیں ٹیٹنس انجیکشنز بھی لگتے تھےاور ہم پریکٹس کرتے رہتے تھےکیونکہ ہمارے پاس صرف یہی ایک راستہ تھا۔

ثانیہ مرزا نے مزید بات کرتے ہوئے ان لوگوں کو ایک پیغام دیا کہ جو کہتے ہیں کہ یہ صرف مرد ہی کرسکتے ہیں غلط ہے، اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ  میں ان روکاوٹوں کو توڑوں تاکہ خواتین کھیلوں کے میدان میں اپنے کرئیر کا انتخاب کرسکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer