فہد بھٹی: شاہدرہ میں تین بچوں کی ماں نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ خاتون نے گھریلو رنجش پر انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں تیس سالہ کرن شہزادی نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔
عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا
پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ گھریلو رنجش پر خودکشی کی گئی ہے ۔ کرن بی بی کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔