پی پی اور ن لیگ میں'' جنگ بندی'' کیلئے مولانا فضل الرحمان متحرک

PDM
کیپشن: PDM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (علی اکبر) پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں سخت بیان بازی کا معاملہ، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لفظی گولہ باری ختم کرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے بھی کیے اور مولانا فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روکنے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطے میں پارٹی رہنمائوں کو مزید بیان بازی سے روکنے کا مشورہ دیا، مولانا فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ ایک حلقے کی وجہ سے آپس میں جنگ کا ماحول نہ بنائی، دونوں جماعتیں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کی کے حلقے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں تیر نے شیر اور بلے کو شکست سے دوچار کیا، غیر حتمی نتائج کے مطابق قادر خان مندو خیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد اقبال آفریدی 8922 ووٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer