عمران یونس: کورونا وبا کی تیسری لہرکےپیش نظر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا طلبہ کیلئے ریلیف،فیس میں 20 فیصد رعایت دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی انتظامہ کی جانب سے طلبہ کو فیس میں 20 فیصد رعایت دے دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی انتظامہ کی جانب سے6 مئی سے آن لائن کلاسز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا
پنجاب یونیورسٹی انتظامہ کےمطابق 5مئی سےطلبہ سےہاسٹلزخالی کروائےجائیں گے،صرف بین الاقوامی طلبہ کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی،ڈینز کمیٹی میں ہونیوالےاہم فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔