کورونا کی تیسری لہر، مزید 161 افراد جان کی بازی ہارگئے

covid19
کیپشن: covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کورونا کی تیسری لہر، گزشتہ24گھنٹوں  میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہارگئے  جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 310 ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کوروناکے37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے،مثبت  کیسز کی تعداد 3 ہزار 377 رہی جبکہ 24گھنٹوں میں کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.98 فی صد رہی۔ پاکستان میں   کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

 لاہور میں کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جبکہ  727 افراد  میں  کورونا وائرس کی تصدیق، مجموعی طور پر لاہور کےہسپتالوں میں 1071 مریض  زیرعلاج  ہیں جبکہ  کورونا کے 707 مصدقہ مریض زیر علاج ہیں جس میں سے260مریضوں کی حالت تشویشناک ہے  جو وینٹی لیٹر پر  موجود ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر میں سےسب زیادہ متاثرہ صوبہ   پنجاب ہے   جس میں  کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 529 ہو چکی ہے،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ65 ہزار 521  ہوچکی ہے۔

  این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 326 ہے،اب تک   1 کروڑ، 19 لاکھ 65 ہزار 682 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔