(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹرز کو سابق سٹارز کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے ، پانچویں لیکچر میں سابق کپتان قومی ٹیم محمد یوسف نے بلے بازوں کو لیکچردیا، قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کریز پر توازن برقرار رکھنا ان کو منفرد بلے باز بناتاہے۔
محمد یوسف نےدوران لیکچر بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کریز پر توازن برقرار رکھنا ان کو منفرد بلے باز بناتاہے ،بلے باز کا کام سکور بورڈ چلاناہےجس کے لیے فٹنس اور ذہنی پختگی درکار ہوتی ہے ۔ سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ ابتدامیں ان کا فٹ ورک درست نہیں تھا جسے باب وولمر نے ٹھیک کرایا۔
محمد یوسف نے کہا کہ مشکل وقت میں کسی خول میں جانے کی بجائے غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں،دنیا سے مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بطور بلے باز ہمیں حریف باؤلر کو عزت دینا بھی آنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا سعید انور اور انضمام الحق دو باصلاحیت کرکٹر تھے جبکہ وقار یونس جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اور دنیا کے تیز ترین باولر شعیب اختر نے بھی اپنی ڈریم باولنگ جوڑی بتادی ،،،، شعیب اختر نے ماضی سے سابق کپتان عمران خان اور موجودہ ٹیم سے نسیم شاہ کو اپنا ڈریم باولنگ پارٹنر قرار دیا۔