(درنایاب)بڑھتی ہوئی آبادی اور ضروریات کے پیش نظر واسا کا تجویز کردہ ماسٹر پلان دوہزار چالیس کو بھی منظور کرلیا گیا جبکہ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کو لاک ڈاون کے باعث واٹر چارجز میں رعایت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی.
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے واسا کے تمام ایجنڈوں کی منظوری دے دی ہے ۔ واسا کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے علیحدہ پینشن فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ ایک لاکھ تک سیکیورٹی بلز کی ادائیگی کے اختیارات واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ واسا کے ماسٹر پلان دوہزار چالیس کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے ۔ کرونا لاک ڈاون کے دوران انڈسٹریز اور کمرشل بلوں کو رعایت دینے کی منظوری بھی دے دی گئی
ہے ۔ ریاعت کا اطلاق فروری دوہزار بیس تک واجبات کی ادائیگی کلئیر رکھنے والی انڈسٹریز اور کمرشل صارف پر ہوگا جبکہ رعایت کے مستحق افراد کو ثابت کرنا ہوگا کے لاک ڈاون کے دوران ان کے کاروبار بند رہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال واسا نے لاہور کے نئے ماسٹر پلان 2040ء کی تیاری کرتے ہوئے و نکاسی آب کےلئے ماسٹر پلا ن تیار کر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈویژنل ماسٹر پلان کمیٹی کے اجلاس میں واسا کے ماسٹر پلان کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایل ڈی اے کے چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ سٹی پلاننگ کے چیئرمین ڈاکٹر شاکر محمود اورکمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے نمائندوںنے شرکت کی تھی۔
کمیٹی نے واسا کے ماسٹر پلان پر مرحلہ وار عمل درآمد کا مشور ہ دیا، اس موقع پر واسا کے سروس ایریا میں توسیع کی تجویز پر غور کیا گیا۔ واسا ماسٹر پلان میں کنزرویشن ، میٹرنگ اور واٹر سٹوریج کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے علاوہ بزنس پلان بھی پیش گیا جس کے ذریعے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔