حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی

حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار:  احتساب عدالت حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی,  عدالت نےنیب کوزائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا. 

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف درخواست پر سماعت کی کرونا وائرس کے پیش نظر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا.  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے.

حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کروا چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز کو 190 سے زائد دنوں سے گرفتار کیا گیا مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا.

نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا ہے,  2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے جبکہ بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی عدالت کا نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا.

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے، جمعے کے روز اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلوائے گئے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن ارڈر سپیکر پنجاب اسمبلی نے جاری کئے ہیں. جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شرکت کریں گے. اجلاس میں کورونا کے تدارک کے لئے کئے جانےوالے حکومتی اقدامات پر بحث کی جائے گی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔