علی ساہی: آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاک ڈاون کے دوران خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری, دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ساڑھے 23ہزارمقدمات درج جبکہ ناکوں دس لاکھ اسی ہزارسے زائدلوگوں کو چیک کیا گیا.
صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر23882ایف آئی آرز درج کی گئیں۔966ناکوں پر224723گاڑیوں،529635موٹر سائیکلوں اور1083843شہریوں کو چیک کیا گیا۔667589شہریوں کو وارننگ، 45203سے سیکیورٹی بانڈزاور22108شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔25302شہری ضمانت پر رہا جبکہ 4162دوکانوں اور238ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر837مقدمات درج کرتے ہوئے1339قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر937گرفتار جبکہ 402ضمانت پر رہا ہوئے۔ذخیرہ اندوزوں سے762150کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153572دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کےحملوں میں تیزی آگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 22 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مزید ایک ہزار 83 کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں مریضوں کی تعداد بیس ہزار 186 تک جا پہنچی ۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 180 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیاد7524تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 7465 ۔خیبر پختونخواہ 3129اور اسلام آباد میں تعداد 415 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 1218گلگت میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 71 تک جاپہنچی۔
ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 130 پنجاب میں 124 ، کے پی کے میں 180مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 21 مریض جان بحق ہوئے،وفاقی دارلحکومت میں بھی 4 مریض دم توڑچکے ہیں۔