نادرادفاتر کھل گئے،عوام کیلئے نیاہدایات نامہ جاری

نادرادفاتر کھل گئے،عوام کیلئے نیاہدایات نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)نادرادفاترکھلنےپر شہریوں نےاظہار تشکر کیا، جیسے ہی دفاتر کھلے  عوام کا جم غفیرنادرا سنٹرزمیں اُمڈ آیا،نادرا سنٹرز آنے والے شہریوں نے سماجی فاصلہ برقراررکھنے کے احکامات ہوامیں اڑادیئے،میگا سنٹرمیں ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکارچکرا کربے ہوش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  نادرا دفاتر آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔ ہدایت نامہ کے مطابق نادرا آنے والے افراد نادرا ہیلپ لائن 8400 پر میسیج ضرور کریں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔ترجمان نادرا کے مطابق شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15مئی کے بعد رجوع کریں، ستمبر 2019ء تا 30 جون 2020ء کو ایکسپائرڈ ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020ء تک بڑھائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، درجہ حرارت چیک کروانا، ہاتھوں پر سینیٹائزر لگوانا لازمی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔ ترجمان کے مطابق رش اور دھوپ سے بچنے کے لیے نادرا آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔

 پیکو روڈ،شملہ پہاڑی سمیت شہر کےمختلف علاقوں کے نادراسنٹرز کھلتےہی عوام کا رش لگ گیا،طویل قطاروں میں ایک دوسرے کےساتھ جُڑ کرکھڑے شہریوں نے کورونا خطرات کویکسر نظر اندازکرکے سماجی فاصلہ برقراررکھنے کے احکامات کوہوا میں اڑا دیا،نادرا میگا سنٹرکےباہرامن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،،کئی گھنٹے سےڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل شاہد بے ہوش ہوگیا،جسے پولیس وین میں ڈال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نادرا سنٹرکی قطاروں میں کھڑے زیادہ ترسائلین احساس پروگرام سنٹر سےامدادی رقم کےحصول کیلئےانگلیوں کے نشانات سمیت مختلف نوعیت کی تصدیق کرانےآئے تھے،قومی شناختی کارڈز وصول کرنےوالوں کی کثیر تعداد بھی نادرا سنٹرز پہنچی،نادرا حکام نےمیگا سنٹر کے باہر نشانات لگارکھےتھے،تاہم جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےشہریوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا۔

ملک کے دوسرے شہروں میں بھی سماجی فاصلے مذاق بن گئے۔ نادرا عملے اور سائلین کے درمیان تلخ کلامی بھی جاری رہی۔سماجی فاصلے کی پالیسی پر عمل نہ ہی دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔نادرا کا عملہ شدید رش کے سامنے بے بس ہوگیا۔پولیس اور نادرا حفاظتی انتظامات کی ہدایات دینے میں مصروف رہے۔ عوام نے نادرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ بھی ہوا میں اڑا دیا۔شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ماسک پہنے ہی نادرا دفاتر میں موجود ہوئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے چار مئی سے نادرادفاترکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پرکیا گیا، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے نادرادفاترکھولنے کی اپیل کی تھی ۔ نادرادفاتربند ہونے کی وجہ سے کوروناریلیف آپریشن متاثرہورہا تھا۔دفاترکے لیے خصوصی ایس اوپی وزارت داخلہ تشکیل دے گی۔ذرائع کے مطابق ضرورت کے مطابق ہی عملہ کو دفاتر میں آنے کی اجازت ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer