ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری وڈکیتی کی وارداتیں، لاہوری لاکھوں کی نقدی اورگاڑیوں سے محروم

چوری وڈکیتی کی وارداتیں، لاہوری لاکھوں کی نقدی اورگاڑیوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مناواں کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے طارق کے گھر سے5 لاکھ60 ہزار روپے، طلا ئی زیورات اور قیمتی سامان، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے زاہد کے گھر سے 3لاکھ20ہزارروپے، طلائی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے سلیم کے گھر گھس کر2لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔

راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے شعیب کے گھر سے 1لاکھ 40 ہز ار کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے احسان اللہ کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نولکھا میں ڈاکوﺅں نے اورنگزیب سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، مزنگ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے منصور سے30 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے بلاول سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔

جبکہ ہڈیارہ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں اور داتا دربار، سمن آباد اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں نے شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں چھین لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نولکھا میں  ڈاکوﺅں نے قمر سے 35 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی آباد کے علاقہ میں  ڈاکوﺅں نے جہانگیر سے30 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقہ میں  ڈاکوﺅں نے شاہنواز سے 18  ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ اقبال ٹاﺅن اور ہڈیارہ سے گاڑیاں اور داتا دربار، سمن آباد اور فیصل ٹاﺅن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 واضح رہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، جنوری سے اب تک قتل کی 119 وارداتیں، 12 کو  ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سٹریٹ کریمنلز نے خوف پھیلائے رکھا، جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں نے تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں مزاحمت پرچار افراد کو قتل کر دیا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer