لاک ڈاؤن میں انوکھی شادی، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی

لاک ڈاؤن میں انوکھی شادی، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاک ڈاون کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی شادیاں ملتوی ہوچکی ہیں اور بے شمار نے شادی منسوخ ہونے پر سادگی سے شادی کرنے کع ترجیح دی مگر ایک ایسی شادی ہوئی جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سےلاک ڈاون تاحال جار ی ہے جس کی وجہ سے کاروبار، گھریلو کام اور دیگر معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ ان حالات میں شادی بیاہ جیسی تقریبات کرنا مہنگا پڑسکتا ہے مگر ایک شادی ہوئی جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی، امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایملی مناشی نامی لڑکی نے اپنی شادی پر منفرد کام کیا اور اپنی شادی کو مزید یادگاربنایا۔ ایملی مناشی کی شادی اپنے منگیتر کے ساتھ طے ہوئی لیکن حالات اچانک خراب ہوگئے اور لاک ڈاون ہوگیا۔

ایملی اور اس کا منگیتر پیرس نے شادی منسوخ کرنے کی بجائے سادگی سے شادی کرنے کا سوچا۔اس پر ایملی نے یہ کام کیا کہ جن مہمانوں کو اس نے شادی پر دعوت نامے بھیجے تھے،ان کی تصاویریں حاصل کیں اور پھر چرچ کی تمام نششتوں پر یہ تصاویر چسپاں کردیں کہ مہمان تو آئے نہیں چلیں ان کی تصاویریں ہی سہی۔ایملی اپنے والد کے ساتھ چرچ آئی جہاں دولہا اس کا منتظر تھا اور پادری نے دنوں کی شادی کرادی۔

ایملی نے چرچ کےہال کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں لوگوں کی تصاویر نششتوں پر چسپاں ہیں۔ایملی کا کہناتھا کہ میں چاہتی تھی کہ میرے تمام رشتہ دار اور دوست میری شادی میں شریک ہوں اور ہماری زندگی کی نئی شروعات میں ان کی دعائیں شامل ہوں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے وہ سب آنہ سکے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں  کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ہے ،اس لاک ڈائون میں لوگ گھروں میں بند ہیں، تعلیمی ادارے،  کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں،اس لاک ڈائون میں دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

بھارت میں بھی ایسا ہی دلچسب واقہ پیش آیا تھا ۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس سٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن میں گروسری(سودا سلف) خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ جب واپس گھر آیا تو اپنی بیوی کو ساتھ لایا۔ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer