حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی، مونس الہٰی کے بعد ق لیگ کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے بھی پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کردیا، ساتھ ساتھ یقین دہانیوں کے باوجود فیصلہ سازی میں مشاورت نہ کرنے کا گلہ بھی کر ڈالا۔

مونس الہیٰ کے بعد ق لیگ کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے بھی بزدار سرکار کے بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ہمارے دور کا بلدیاتی نظام ڈلیور کرنے میں کامیاب رہا، خیبر پختونخوا کا کاپی پیسٹ نظام پنجاب میں نہیں چل سکے گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور روایات میں واضع فرق ہے، یہاں پر جرگہ سسٹم نہیں چل سکتا اور نہ ہی محلہ کمیٹیوں کو کوئی تسلیم کرے گا۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اس بلدیاتی نظام میں فضول خرچی زیادہ ہے، اتحادیوں سے مشاورت میں تسلسل نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ فیصلہ سازی میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی، اگر ہماری قیادت سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے تو مسائل میں بہتری آسکتی ہے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں کئی نقائص ہیں جن کا دور کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ مونس الہٰی نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے وہ حل طلب ہیں۔