ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں نیا موڑ آگیا

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں نیا موڑ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں  نیا موڑ آگیا، میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی کیس منتقلی کی درخواست پرسماعت کی، میشا شفیع کے وکیل نے دلائل دیئے کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گواہوں کے بیانات قلمبند کراتے وقت بھی موجودہ جج نےانہیں غیر ضروری وقت فراہم کیا، موجودہ جج ان کے وکلاء پربلاوجہ برہم بھی ہوئے،سیشن جج لاہور فوری ہتک عزت کے دعویٰ کو دوسرے جج کےپاس ٹرانسفر کرنےکا حکم دے،

عدالتی سماعت کےبعد علی ظفر کےوکیل نےکہا کہ گزشتہ سماعت پردونوں فریقوں کے وکلاء کی موجودگی اور اتفاق رائے سے آج کی تاریخ رکھی گئی، آج اچانک کیس منتقلی کی درخواست دے دی گئی، یہ کیس کو لٹکانے کی ایک کوشش ہے۔

علی ظفر کے وکیل رانا انتظار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کی جانب سے 14 ماہ سے کیس جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، علی ظفر نے گزشتہ سماعت کے دوران خود پیش ہو کر کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرنے کی استدعا بھی کی تھی، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer