ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ:چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت

لاہورہائیکورٹ:چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:عدالتی حکم کے باجود ڈاکٹر کو گریڈ بیس نہ دینے کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کو توہین عدالت کی درخواست پر دس مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹرمحمد نوازکی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ سینئرہونے کےباوجود محکمہ صحت کی جانب سے گریڈ بیس نہیں دیا گیا، جس پراس نے پروفارما پرموشن کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کواپیل کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

اس نےلاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو زیرالتواء درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم دیا ، عدالتی حکم کے باوجود تاحال چیف سیکرٹری پنجاب نے فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔