عابدچوہدری:سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اور شہری عابد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم فریاد کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق ملزم فریاد نے اپنے ساتھیوں سمیت شیخوپورہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار کو گھات لگا کراندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ اس وقوعہ کے کچھ دیر بعد شہری عابد جو مقدمہ کی پیشی کے لیے جا رہا تھا اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق ملزم نے دو ہزار تیرہ میں دوہرے قتل کی واردات کی جسے پانچ سال بعد سی آئی اے اقبال ٹاون نے گرفتار کیا، جبکہ اشتہاری فریاد کے ساتھی ملزمان افضال اور عتیق بھی اشتہاری اور مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔