لمز یونیورسٹی، لیک سٹی کے درمیان سو بچوں کو فری تعلیم دینے کا معاہدہ

لمز یونیورسٹی، لیک سٹی کے درمیان سو بچوں کو فری تعلیم دینے کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: لیک سٹی اور لمز یونیورسٹی کے مابین نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت پہلے سال کے تعلیمی سکالر شپ کا چیک لمز یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ تقریب کی صدارت سی ای او لیک سٹی گوہر اعجاز نے کی۔

لمز یونیورسٹی اور لیک سٹی کے درمیان پانچ سال میں سو بچوں کو فری تعلیم دینے کا معاہدہ طے پایا ۔ تقریب میں سی ای او لیک سٹی گوہر اعجاز،وائس چانسلر لمز سہیل نقوی،فائونڈرز آف لمز عبدالرزاق، چیئرمین اپٹما عامر فیاض، فواد مختار چیف ایگزیکٹو فاطمہ فرٹیلائزر، احسن بشیر، چیئرمین لیک سٹی جاوید اقبال،ایڈمنسٹریٹر فاروق خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ لمز یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کا سالانہ خرچہ دس لاکھ ہے۔ طالبعلم کو مفت تعلیم کیساتھ پاکٹ منی بھی دے رہے ہیں۔وائس چانسلر لمز پروفیسر سہیل نقوی نے سکالر شپ پر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یو نیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بہتر تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ لیک سٹی کی جانب سے لمز یونیورسٹی کے ساتھ بچوں کو فری تعلیم دلانے کا معاہدہ کے تحت سو طالبعلموں کیلئے سالانہ دس کروڑ دیا جائیگا۔