رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  شہر  بھر میں پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، گراں فروشی کے باعث عوام موسمی پھلوں سے بھی محروم ہونے لگی ۔
پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں میں فروخت ہورہے ہیں۔ سیب کالا کولو  کی سرکاری قیمت 310 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں  400 روپے کلو تک  فروخت ہونے لگے،کیلا 115 کی بجائے ایک سوساٹھ روپے درجن، انار چھ سو کی بجائے 980 روپے، امردو 145 کی بجائے 190 روپے، کنو 290 کی بجائے 400 روپے ،پپیتا 220 کی بجائے 300 روپے، ایرانی کھجور 495 کی بجائے 6 سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔