پنجاب بھر میں پانچ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس تاخیر کا شکار

پنجاب بھر میں پانچ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس تاخیر کا شکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ٹریفک پولیس پنجاب سروس ڈیلیوری میں بری طرح ناکام،نگران وزیر اعلی نے ڈرائیونگ لائسنس تو بنوا دیئے لیکن ابھی تک ڈرائیورز بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔

نگران وزیر اعلی کی ہدایات پر پنجاب بھر میں گذشتہ سال کی نسبت سات سو فیصد سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے۔چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال تمام ڈرائیونگ لائسنس لوگوں کو ڈیلیور نہ کیے جا سکے۔

پنجاب بھر کے پانچ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس تاخیر کا شکار ہو گئے،ڈرائیونگ لائسنس سات روز میں گھروں میں ڈیلیور کیے جانے تھے تاہم ڈرائیونگ لائسنس پرنٹنگ اور پوسٹ آفس سے ڈیلیوری میں تاخیر کا باعث بنی۔

2023میں لاہور شہر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے،فروری دو 2024 تک پچاس ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنے

اسی طرح پنجاب بھر میں چھ لاکھ سے ذائد افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے۔