چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

 لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، انہوں نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 مقامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

 درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔