پنجاب کے گورنر کے لئے کئی ناموں پر غور

Governor Punjab, Pakistan Peoples Party, Qamar Kaira, makhdoom Ahmad Mahmood, Raja Riaz, City42
کیپشن: گورنر ہاؤس لاہور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں گورنر کے عہدہ کے لئے کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی چونکہ سینیٹ کا چئیرمین جنوبی پنجاب سے لا رہی ہے اس لئے وہ گورنر کا عہدہ شمالی یا وسطی پنجاب سے کسی پختہ کار سیاستدان کو دے گی۔ 

پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے فوراً بعد   پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے گورنر کے عہدوں کے لئے شخصیات کو سامنے لائے گی۔   پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اشتراک کے معاہدہ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقرر کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے لئے ناموں پر مشاورت پارٹی میں کئی سطحوں پر لی جا رہی ہے تاہم فیصلہ صدر آصف زرداری کا ہو گا۔