سٹی42: لاہور میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں چور شہری فاروق کی گاڑی لے اڑے۔واردات آج صبح 4 بجے کے قریب عثمان پارک بیگم پورہ روڈ پر ہوئی۔
سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں گاڑی گھر کے باہر کھڑی نظر آتی ہے۔ ملزمان گاڑی چرانے کے بعد فرار ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایک ملزم موٹر سائیکل پر راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔دوسرا ملزم چوری شدہ کار چلاتے ہوئے نشاندہی والے راستے پر مڑ جاتا ہے ۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ باغبانپورہ میں جمع کرا دی۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ باغبانپورہ میں جمع کرا دی ہے ۔