سبسڈی کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دوں گا:شہباز شریف

Shahbaz Sharif. City42, Subsidy on Fertilizer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سبسڈی پر کھاد  پر سبسڈی اب کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو نہیں دیں گے، کھاد پر سبسڈی براہ راست کسان کو دی جائے گی۔

 منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ کسان سے پاکستان کی ترقی ہے، کسان ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کے دور میں بھی زراعت پر بہت کام ہوا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی، سولر،ٹیوب ویل پروگرام کا اجرا کیا جائے گا، جوچھوٹے کسان کو مہیا کیا جائے گا، اس کے حوالے سے تفصیلی پیکیج سامنے آئے گا۔

 شہباز شریف نے کہا  کہ بیج مافیا کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا، دنیا  بھرسے اعلیٰ ترین بیج منگوا کر کسانوں کو دیں گے، تاکہ زرعی پیداوار بڑھے اور ملک آگے بڑھے، پہلی دفعہ کسان کو بیج مفت مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اچھے بیج سے کسان کا بے پناہ فائدہ ہوگا۔ جعلی ادویات اور کھاد کے بحران کا صوبوں کے ساتھ ملکر خاتمہ کریں گے۔