مزید بارش کہاں کہاں ہو گی، میٹ آفس نے تفصیل بتا دی

  مزید بارش کہاں کہاں ہو گی، میٹ آفس نے تفصیل بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد اور  خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی گئی ہے ۔   

میٹ آفس کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سرد اور خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ  چترال، دیر اور سوات، شانگلہ  میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہےگا ، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم سرد اور خشک رہے گا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔