وزیراعظم شہباز شریف کے منتخب ہوتے ہی چین، ترکیہ اور ایران کے تہنئیتی پیغامات

Prime Minister Shahbaz Sharif, greetings from the friendly countries, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کے فوراً بعد دوست ممالک  عوامی جمہوریہ چین،ترکیہ اور ایران کے صدور نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ 

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے

 ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم کے جلیل القدر منصب کے لئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

 وزیراعظم نشہباز شریف نے مبارکباد کے پیغام پر صدر اردگان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر ابراہیم رئیسی کا تہنئیتی پیغام

ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو  پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 صدر رئیسی نے دونوں اسلامی  برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 صدر رئیسی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کیلیے بھرپور کوشش کرے گی ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں مملک  باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے مل کر کام کریں گے ۔