وزیر اعظم شہباز شریف حلف لینے کے بعد کیا کریں گے؟ دورہ کہاں کریں گے؟ کس سے ملیں گے؟

Shahbaz Sharif First official visit schaduled, City42, Gwadar Rain affected,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا حلف لیتے ہی بلوچستان کے سیلاب زدہ شہریوں کی مدد کے لئے نکل پڑیں گے۔ شہباز شریف نے اپنے سرکاری معاونین سے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر تازہ ترین صورتحال، اب تک ہونے والے نقصانات کے تخمینہ اور متاثرین کی اب تک کی گئی مدد کی تمام تفصیلات معلوم کر کے متاثرین کے لئے اپنا امدادی پیکیج تیار کر لیا ہے۔  

ان کا پہلا سرکاری دورہ کل منگل کے روز ہو گا جو گوادر کے بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے والے شہر اور پورے علاقہ میں کسی پاکستانی  ایگزیکٹو کا پہلا دورہ ہو گا۔  بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ  شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔اور بارشوں سے متاثر ہونے والے شہریوں  کیلئے امدادای پیکج کا اعلان گے۔

 گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی دن کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔

ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔