اور اب برفیلی بارش، پانی کی بوندیں زمین تک پہنچنے سے پہلے منجمد ہونے لگیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے بلند شمالی علاقوں میں ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے جاری بے موسمی برفباری کے ساتھ  وادیِ پشاور میں بھی بے ڈھنگی برفباری شروع ہو گئی۔

صوابی کی تحصیل ٹوپی کے گاوں اتلہ، مہابن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دو دنوں کے بارش کے بعد  عجیب برف باری شروع ہو گئی ہے جس میں بارش کے قطرے زمین تک پہنچنے سے پہلے ہوا میں منجمد ہو کر نیچے گر رہے ہیں۔ عمومی برفباری میں برف کے گالے زمین کی طرف آتے ہیں جبکہ اس برفیلی بارش میں بارش کی بوندیں برف مین ڈھل کر نیچے گر رہی ہیں۔ اسے دوسرے لفظوں میں منجمد بارش کیا جا سکتا ہے۔
اس منجمد بارش یا  بے ڈھنگی برف باری سے ٹوپی کے علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور لوگوں نے خود کو سردی سے بچانے کے لئے  گرم کپڑے اور کمبل اوڑھ لئے۔
علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی برف باری بہت سالوں بعد دیکھنے میں آئی ہے۔  ان علاقوں میں بہت کم برف باری ہوتی ہے جو عمومی برفباری جیسی ہوتی ہے۔  جبکہ اس دفعہ کافی زیادہ برف باری ہوئی جس سے علاقے نے سفید  چادر اوڑھ  لی۔