سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے  مستحق اور نادار افراد  کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا اس کیمپ میں ان افراد کو فری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت رضاکاروں نے شرکت کی ،فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کو فری چیک اپ سمیت مفت ادویات اور دیگر جدید طبی سہولیات بھی فری فراہم کی گئی تھیں ۔

 اس موقع پر پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا ،جبکہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے سال میں دو بار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں،جبکہ میڈیکل کیمپ آنے والے دیگر افراد نے بھی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ یہ انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer