پاکستان میں مہنگائی کی اہم وجوہات کیا ہیں؟ چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان

 پاکستان میں مہنگائی کی اہم وجوہات کیا ہیں؟ چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان
کیپشن: Chaudhry Shujaat Hussain, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ  پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی اور اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کا خود ساختہ اضافہ ہے۔

لاہور میں چودھری شجاعت حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر حکومت کو روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے انتہائی سخت نظام رائج کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو بلاخوف و جھجک وہ راہ اپنا لینی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی اور اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کا خود ساختہ اضافہ ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سربراہ ق لیگ نے کہاکہ مارکیٹ پر مکمل چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئے تاکہ کوئی بھی شخص اپنی من مانی نہ کر سکے،اس سلسلے میں ضلعی و تحصیل سطح پر لوکل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کو اختیار دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مارکیٹ انسپکٹرز تعینات کر کے مارکیٹ انسپکشن کر سکیں تاکہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر روزمرہ زندگی کی اشیا لوگوں کو مہیا کی جا سکیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے کہ یہ نظام پہلی دفعہ رائج کیا جائے گا بلکہ ماضی میں بھی ہمیں ایسا ہوتا نظر آیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈپو سسٹم، کوٹہ سسٹم اور فیلڈ ورک رائج کئے گئے، جس میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کو اختیارات تفویض کئے جاتے تھے تاکہ وہ مارکیٹ پر نظر رکھ سکیں اور اسکے ساتھ لوکل کمیونٹی پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری بحال کیا جاناچاہئے تاکہ بہتر طور پر منظم اور مربوط طریقے سے مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی جیسی لعنت اور گناہ سے جان چھڑائی جا سکے۔

Bilal Arshad

Content Writer