ویب ڈیسک : ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز 12 مارچ سے ہو گا ۔
12 مارچ سے مردم شماری عمل کا آغاز اور خود شماری کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ترجمان ڈیجٹل مردم شماری کا کہنا ہے کہ مردم شماری کاعمل 4 اپریل کومکمل کرلیاجائےگا ۔سرور گوندل نے کہا کہ شمارکنندگان پہلے بلاک کی خانہ شماری 5 مارچ تک مکمل کریں گے۔
دوسرے بلاک کی خانہ شماری کو10مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ صوبوں کے اصرار پر خود شماری کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ۔ خود شماری کی تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع دی گئی،ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت خود شماری کا آغاز 20 فروری کو کیا گیا تھا ،اس سے قبل خود شماری کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی۔