نئے تعلیمی سال پر درسی کتب کی فراہمی کا معاملہ

books
کیپشن: books
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : حکومت پنجاب کی ہدایات پر پبلشرز کو 50 فیصد سے زائد فنڈز کا اجرا ،پبلشرز نے پہلی جماعت سے 10 ویں جماعت کی درسی کتابوں کی اشاعت شروع کردی ۔

پبلشرز کی جانب سے نگران وزیراعلی سے اظہار تشکر  کیا گیا ۔  اردو بازار کے 70 سے زائد پبلشرز کی بالآخر سنی گئی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعلیمی سال کیلئے پہلی سے دسویں جماعت کی درسی کتابوں کی اشاعت کیلئے پبلشرز کو فنڈز کا اجراہوگیا۔پبلشرز کے مطابق 50 فیصد سے زائد فنڈز موصول ہوچکے ہیں اور پرنٹنگ ہاوسز میں کتابوں کی اشاعت کا کام زوروں پرہے ۔

پبلشرزنےبتایاکہ اپریل میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر پنجاب کے 1 کروڑ 17 لاکھ بچوں کو درسی کتب دی جائیں گی اور رمضان المبارک سے قبل چھپائی کا کام مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا۔اردو بازار کے پبلشرز نے فنڈز کے اجرا پر وزیراعلی سید محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔پبلشرز نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فنڈز کے اجرا کے بروقت فیصلے سے ایک کروڑ سے زائد نونہالوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا ۔