مراد راس محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

 مراد راس محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے خلاف انکوائری شروع کر دی.

سابق دور حکومت کے مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ہیں۔اینٹی کرپشن نے محکمہ ہائوسنگ، بلدیات اور صحت کے بعد محکمہ تعلیم کے منصوبہ جات کی بھی چھان بین شروع کردی ہے۔سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے دور میں بننے والے سکولوں کے تمام منصوبوں،ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے سابق وزیرمیاں محمود الرشید کے دورمیں بننے والی تمام ہائوسنگ سکیمز کی چھان بین کاعمل پہلے ہی شروع کررکھا ہے۔ اینٹی کرپشن نےیاسمین راشد کےدور میں ماسک اور کوروناکٹس کی خریداریوں کی بھی چھان بین شروع کررکھی ہے۔ محکمہ بلدیات کی تمام سکیمز اور ٹینڈرز کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔