لاہور کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ، محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ 

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، بہار کے موسم کی آمد آمد ہے، موسم بہار کی آمد سے ہر طرف رونق اورچہل پہل شروع ہو جاتی ہے،  لوگ اس موسم  اور آب وہوا  سے بہت متاثر ہوتے ہیں،  صبح کے وقت لوگ کھلے میدانوں اور پارکوں میں ورزش کرتے ہیں اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جونہی موسم بہار شروع ہوتا ہےتو بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا  میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 

دوسری طرف لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ آلودگی کی مجموعی شرح 191ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سید مراتب علی روڈ کے اطراف 287،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح آلودگی 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔