(عابد چوہدری)ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف آفتاب پھلروان کی پریس کانفرنس ، پریس کانفرنس میں ڈی ایس پیز AVLS سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دو ران ایس پی اینٹی کار لفٹنگ نے بتایا کہ اے وی ایل ایس نے کی لیس گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑیوں کا سسٹم ہیک کر لیتے تھے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ افنان عادل عرف پٹھان اور شہزاد مسیح شامل ہیں۔
ملزمان سے 3 کروڑ36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی9 گاڑیاں برآمد کی گئیں ہیں،ملزمان سے ٹریکر جیمر،گاڑی کھولنے اور چابی بنانے والا سکینر، ٹریکر ڈھونڈنے والی ڈوائس سمیت دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کی لیس گاڑیاں چوری کرنے کے بھی ماہر ہیں۔
ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں چوری کی متعددمزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے،ایس پی،ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز سے گاڑیاں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتارملزمان عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔
ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا ہے کہ لاہور سے چوری یونے والی گاڑیاں کے پی میں فروخت کی جاتی ہیں، کے پی کے پولیس چوری شدہ گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔چوری شدہ گاڑیوں کے لئے کے پی میں وئیر ہاؤس اور باقاعدہ پارکنگ سٹینڈز موجود ہیں۔