ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روشن مستقبل کے لیے ایران سے بات چیت جاری رکھیں گے ، شہزادہ محمد بن سلمان

MBS crown prince KSA
کیپشن: MBS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک امریکی میگزین سے انٹرویو میں کہا کہ بہتر ہے سعودی عرب اور ایران ایسے طریقے تلاش کریں جن سے وہ ایک ساتھ رہ سکیں۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب دونوں ممالک کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔

 انہوں  نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ سے پڑوسی تھے۔  ہیں اور رہیں گے ہم ان سے اور وہ ہم سے چھٹکارا نہیں پا سکتے لہذا بہتر ہے کہ ہم دونوں ایسے طریقے تلاش کریں جن سے ہم ایک ساتھ رہ سکیں۔

شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے چار دور ہو چکے ہیں اور اس کے بعد مزید بات چیت ہوگی۔ امید ہے کہ ہم ایک ایسی پوزیشن پر پہنچ سکتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے اچھی ہو اور میرے ملک اور ایران کے لیے روشن مستقبل پیدا کرتی ہو۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ کچھ علاقائی اور مغربی گروہ ہمارے ویژن 2030 کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ کبھی ناکام نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ جو زیادہ سے زیادہ کر سکتے ہیں وہ اس منصوبے کو تقریباً 5 فیصد تک سست کر سکتے ہیں ۔