لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی تیاریاں

anti riot force punjab
کیپشن: anti riot force punjab
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک : سیاسی صورتحال کا پارہ ہائی ۔ لاہور پولیس کی تیاریاں بھی عروج پر ۔ اینٹی رائٹ فورس کی تنظیم نو، اپوزیشن کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائیٹ فورس کی  تربیتی سیشن ہونے لگے۔

 رپورٹ کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کی تنظیم نو  کردی گئی ہے ۔اینٹی رائیٹ فورس میں شامل تحریک لبیک پاکستان سے شکست کھانے والے تمام اہلکار تبدیل کر دیئے گئے جبکہ ان کی  جگہ پنجاب کانسٹیبلری سے تربیت مکمل کرکے آنے والے نوجوان اہلکاروں کو اینٹی رائٹ فورس میں شامل کیا گیا ہے ۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ اور دیگراحتجاجی جلسے جلوسوں سے نمٹنے کے لئےاینٹی رائٹ فورس اہلکاروں کے تربیتی سیشن  شروع کرادیے گئے جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی مشقیں بھی جاری ہیں ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ اینٹی رائیٹ فورس سیاسی کشیدگی میں قانون کے مطابق عمل کرے گی  ۔ 

دوسری طرف اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ ساتھ تمام لاہور پولیس افسران کو ٹیئر شیل ، پینٹ بال گن سمیت دیگر ہتھیاروں کی ٹریننگ دے دی گئی۔