ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

144 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی کو دھر لیا گیا، 72 ہزار جرمانہ

144 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی کو دھر لیا گیا، 72 ہزار جرمانہ
کیپشن: E Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ای چالان ٹیم نے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے 144 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، ڈرائیور کو 72 ہزار روپے کا بھاری  جرمانہ کیا گیا جوکہ ڈرائیور نے فوری ادا کردیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی  نے بتایا ہے کہ شہر لاہور سے  21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ منتظر مہدی  نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں،ڈیوائسز کی مدد  سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor