ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا زبردست فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا زبردست فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: Whats App
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اپنے مقبول عام فیچر وائس نوٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ۔ وائس نوٹ ارسال کے دوران ریکارڈنگ روکنے  (pause)اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
  وٹس ایپ کے مطابق وائس نوٹ کے فیچر میں اس بڑی تبدیلی سے سوشل میڈیا صارفین کو سہولت ہوگی کہ اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا  پتہ چلے  تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وٹس ایپ اپ ڈیٹ ورژن 2.22.6.3 کے ذریعے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے سرچ میسج شارٹ کٹ کے نام سے فیچر پیش کیا گیا تھا۔وٹس ایپ نے گزشتہ سال ”نیو کانٹیکٹ انفو“  کی ڈیزائننگ  بزنس انفارمیشن  کے فارمیٹ پر کردی تھی ۔

اسی دوران واٹس ایپ نے وٹس ایپ آئی او ایس بیٹا کے لیے کانٹیکٹ انفو  کی ری ڈیزائننگ  میں ’سرچ شارٹ کٹ‘ فیچر بھی شامل کیا گیا تھا   جو ابھی تک قابل استعمال نہیں تھا تاہم اب اس کو بھی نئے فکس میں قابل عمل آپشن کے طور پر لانچ کیا جائے گا۔سرچ میسج شارٹ کٹ فیچر کو آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا اورورژن 2.22.6.3 پر اپ ڈیٹ ہونے والے تمام صارفین اسے سے مستفید ہوسکیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر