سرکاری افسروں کی فضول خرچیاں ختم کرنے کے لئے اہم اقدام  

 سرکاری افسروں کی فضول خرچیاں ختم کرنے کے لئے اہم اقدام  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)سرکاری افسران کیلئے کروڑوں کی لاگت سے نئے موبائل فونز کی خریداری کی سفارشات کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے مسترد کر دی۔، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے دو کروڑ 61 لاکھ کے فنڈز دینے کی سمری مسترد کی کیونکہ دو سال قبل نئے موبائل فونز دیے گئے تھے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی آئی ٹی بی نے سرکاری افسران کیلئے دو کروڑ 61 لاکھ کی لاگت سے موبائل فون خریدنے کی سفارشات کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کی تھیں جسے مسترد کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دو سال قبل ہی سرکاری افسران کو نئے موبائل فونز خرید کر دیے گئے تھے۔
 محکمہ خزانہ کے مطابق موبائل فونز کی تبدیلی کم از کم تین سال بعد کی جاتی ہے جس پر سمری مسترد کر دی گئی۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے سرکاری افسران کے 155 موبائل فونز کی تبدیلی کیلئے دو کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ ساﺅتھ پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 17 موبائل فونز کی خریداری کی مد میں 25 لاکھ 50 ہزار مانگے گئے تھے۔