اہلکاروں سے بدتمیزی پرایس ایچ اوز کو وارننگ جاری

 اہلکاروں سے بدتمیزی پرایس ایچ اوز کو وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) ایس ایچ اوز کرائم کی نشاندہی کرنے پر اپنی ہی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کو گالیاں دینے لگے۔ ایس ایچ اوز کے اس رویے کے خلاف ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پھٹ پڑے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے مراسلے نے بے نقاب کردئیے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے دعوے پٹرولنگ فورس نے عیاں کردئیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے دئیے گئے استغاثے پرکارروائی سے گریزاں ہونے پر ایس ایچ اوز کی جانب سے پی ایچ پی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالیاں وطیرہ بن گیا جبکہ بیٹ انچارجز کو متعلقہ کرائم ڈیٹا دینے سے انکار کیا جاتا ہے جس سے کرائم ہاٹ سپاٹس پر کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
  ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ایس ایچ اوز اور محرران کو رویہ بہتر بنانے کے لئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے،، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس ایچ اوز کرائم کنٹرول کے لئے پی ایچ پی اہلکاروں سے بدتمیزی کی بجائے ہفتہ وار میٹنگ کریں، کرائم ہاٹ سپاٹس کو نمایاں کرکے پٹرولنگ بہتر بنائی جائے اور کرائم پر قابو پایا جائے۔