کورونا کے باعث پی ایس ایل ملتوی

کورونا کے باعث پی ایس ایل ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز کے باعث لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آبادیونائیٹڈ کے ایک غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس پر کھلاڑی کو سکواڈ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیاگیااور تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جارہےتھے۔ صورت حال بگڑنے پر پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اب تک پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اب تک 6 کھلاڑیوں اور ایک کوچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں قرنطینہ بھی کیا جا چکا ہے۔ کورونا کا شکار 3 کھلاڑیوں کے نام سامنے آچکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تین کھلاڑیوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آسکیں۔  

سٹی نیوز نیٹ ورک کی خصوصی ٹرانسمیشن پی ایس ایل ہنگامہ میں ماہرین کی رائے لی گئی۔ سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروایا گیا،اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ ملتوی ہونے سے پی سی بی اور فرنچائزز کو مالی نقصان ہوا، لیکن سب سے بڑھ کر پاکستان کی کرکٹ کو بہت نقصان ہوا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی سے پہلے ہی سفارش کی تھی کہ کورونا کا پھیلاؤ ہے ابھی ٹورنامنٹ نہ کروائیں، لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی اور خدشات درست ثابت ہوئے۔ پی سی بی کو ایونٹ کے بقیہ میچز کروانے کیلئے کوئی حل نکالنا ہو گا۔

دوسری جانب لیگ کے میچز ملتوی ہونےپر لاہور کے شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایس ایل سکس کے 14 میچز ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ 20 میچز ملتوی کردیئےگئے ہیں، ملتوی کیے گئے میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
یاد رہےپاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز بھی مارچ میں ملتوی کیے گئے تھے۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer