ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آپ کی زندگی کو خطرہ ہے:ڈاکٹرز کی وسیم اکرم کو وارننگ

  آپ کی زندگی کو خطرہ ہے:ڈاکٹرز کی وسیم اکرم کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان سپر لیگ میں  کورونا  کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وسیم اکرم کی لیگ چھوڑنے کیلئے مشاورت۔ وسیم اکرم کو ڈاکٹرز نے فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ وسیم اکرم کو ڈاکٹرز نے تنبیہ کی ہے کہ آپ ہائی ذیابیطس کے مریض ہیں رسک نہ لیں۔
 ڈاکٹرز کی جانب سے وسیم کو وارننگ دی گئی ہے کہ ہوٹل رکنا آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال دے گا جس کے بعدوسیم اکرم کا آج شام تک ٹیم ہوٹل چھوڑنے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کا ایک اور اہم غیر ملکی کھلاڑی رات کو واپس چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیگ میں شریک مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں پی سی بی نے تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے تینوں کھلاڑیوں کو دس روز کے لیے آئسولیٹ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فرنچائز اور پی سی بی حکام کا ورچوئل اجلاس آج شام ہوگا اجلاس میں لیگ کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔