محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری   

 محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس 5 مارچ کو طلب کرلیا، اجلاس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ان سروس پروموشن دی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 5 جنوری کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ان سروس پروموشن دی جائے گی۔
 اجلاس کی صدارت سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کریں گے جس میں اتھارٹی کے دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ای ایس ٹی اساتذہ کو ایس ایس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس تسلسل سے طلب کیا جا رہا ہے۔ 
 دوسری جانب صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کو بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی، طلاق یافتہ، بیوہ ،معذور اور باہمی تبادلے کیلئے بھی اساتذہ 10 مارچ تک اپلائی کرسکیں گے۔
 تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے آن لائن درخواستیں 10مارچ تک وصول کی جائیں گی۔اگر کوئی ٹیچر اپلائی نہ کرسکے تو اسکی ذمہ داری متعلقہ اتھارٹی کے سربراہ کی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اساتذہ کو فی الفور اپلائی کروائیں تاکہ کوئی بھی ٹیچر اپلائی کرنے سے رہ نہ جائے۔