عوام کیلئے بری خبر،چینی کی قیمت میں اضافہ

عوام کیلئے بری خبر،چینی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) شوگر مافیا پھر سے سرگرم ہونے کو تیار، چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں شوگر مافیا نے چینی کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے کا اضافہ کر دیا۔

شوگر مافیا پر حکومت کی گرفت پھر سے کمزور پڑنے لگی، چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران تین روپے پچاس پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، چینی کے پچاس کلو کے تھیلے کی  قیمت 3825 روپے ہو گئی جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا 3900 روپے کا ہوگیا۔

مارکیٹ میں چینی ایک مرتبہ پھر تجاوز کر گئی اور مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت اسی سے بیاسی روپے فی کلو ہوگئی۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے شوگر مافیا کو لگام ڈالی تو چینی کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن اب پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر شوگر مافیا کو لگام نہ ڈالی تو چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے تین ماہ قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کی تھی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ان سٹورز کی افادیت بھی قائم رہے اور عوام کو ریلیف بھی مل سکے۔