انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ملازمین کی فہرست تیار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ملازمین کی فہرست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) سال 2019کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانےوالےبینکوں میں "بینک آف پنجاب"کےملازمین پہلے نمبر پر، نیشنل بنک آف پاکستان دوسرے جبکہ الائیڈ بنک کےملازمین تیسرے نمبر پرآگئے. مجموعی طور پر6بینکوں کے17ہزار777ملازمین نان فائلر نکلے۔
سال 2019کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈ لائن دی گئی لیکن یاددہانی کےنوٹسز کے باوجود چھ بنکوں کے17ہزار سات سو ستترملازمین نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع نہ کرانےوالےبینکوں میں"بینک آف پنجاب"کے ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بینک آف پنجاب کے5ہزار998ملازمین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، دوسرے نمبر پرنیشنل بنک آف پاکستان کے 3ہزار ایک سو بتیس ملازمین نان فائلرنکلے۔ اسی طرح گوشوارے جمع نہ کرانے والے بینک ملازمین میں تیسرے نمبر پرالائیڈ بنک کے دوہزار نو سو نواسی ملازمین ہیں۔
حبیب بینک لمیٹیڈ کےدوہزار بیاسی جبکہ ایم سی بی کے2ہزار تیس ملازمین نان فائلرنکلے، سونیری بنک کے1ہزار پانچ سوچھپن ملازمین نے بھی تاحال سال 2019کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر نےنان فائلرز سے جرمانوں کےساتھ ریٹرن وصول کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔