ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حصول پاسپورٹ کیلئےسینئر سٹیزن کاؤنٹر قائم

حصول پاسپورٹ کیلئےسینئر سٹیزن کاؤنٹر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)پاکستانی پاسپورٹ ریاستِ پاکستان کے تمام شہریوں کو بین الاقوامی  سفر کے لیے مہیا کیا جاتا ہے، اس حوالے سے شہر میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ  کاونٹر قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے لئے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے حصول کے لئے سینئر سٹیزن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر شادمان میں ساٹھ سال کے سائلین کے لئے علیحدہ سینئر سٹیزن کاؤنٹر قائم کیاگیا ہے،سینئر سٹیزن کاؤنٹرپر ساٹھ سال سے زائد عمر کے سائلین پاسپورٹ کا اجراء کروا سکیں گے،سینئر سیٹیزن کاؤنٹرپر ضعیف العمر شہری قطار کے بغیر پاسپورٹ بنوا سکیں گے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد عباس نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرقائم کر رکھا ہے، صرف ساٹھ سال سے زائد عمر والے سائلین مذکورہ کاونٹر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ انڈیکس 2020ء کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا ہے جس پر آپ بغیر ویزا دنیا کے 191 ممالک کا  سفر کر سکتے ہیں،جرمن پاسپورٹ پر جس کا نمبر اس فہرست پر تیسرا ہے، 189 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے ممکن ہے،پاکستانی پاسپورٹ اس برس بھی اس درجہ بندی میں دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے جس کے ذریعے آپ قبل از وقت ویزا حاصل کیے بغیر 32 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer