(شاہین عتیق)منی لانڈرنگ کا دھندہ کرنے والے ملزمان کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا،پنجاب بینک جرائم کورٹ نے منی لانڈنگ کیس میں مفرور 15ملزمان کو اشتہاری قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشد علی کی عدالت میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بیرون ملک بھجوانےوالے ملزمان کے خلاف چالان پیش کیے لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوے جس پر عدالت نے 15 ملزمان کواشتہاری قرار د ے دیا۔
اشتہاری قرار دیئےجانے والے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ان ملزمان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے گئے،عدالت نے جن کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ان میں فیصل رسول،طارق محمود،محمدفیضان ،محمداسلم،تکی صفدر،سیدعامر حسین،زاہد نذیر،ارسلان،لیاقت اور مرزااظہر بٹ شامل ہیں۔
عدالت میں نادرہ کی طرف سے منی لانڈرنگ کے پانچ ملزمان حیدر علی ،نعمان ،شہزاد حسن،عبدالطیف اور محمد عمران کے شناختی کارڈ بلاک کرکے عدالت کو آگاہ کیا گیا، ملزمان کے خلاف الگ سے چالان ایف آئی آے نے پیش کررکھے تھے ۔