ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، لاہور کے ہسپتالوں کیلئے وفاق سے حفاظتی سامان طلب

کورونا وائرس، لاہور کے ہسپتالوں کیلئے وفاق سے حفاظتی سامان طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (زاہد چودھری) پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک کے تمام ادارے متحرک ہوگئے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  نے اس خطرناک وائرس سے نمٹنےکیلئے انتظامات کا آغاز کردیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے وزارت قومی صحت کو  مراسلہ بھجوایا گیا ہےجس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکس کیلئے حفاظتی کٹس مانگ لیں، کرونا سے ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر 60 ہزار سے زائد باڈی بیگز بھی مانگ لیے گئے۔

  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قائم آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور سٹاف کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار 40 گاؤن، ایک لاکھ 46 ہزار این 95 ماسک، 1 لاکھ 20 ہزار 700 سرجیکل گلوز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ لاکھ 84ہزار سرجیکل میڈیکل ماسک ،81 ہزار 560 حفاظتی عینکیں، 4 لاکھ 95 ہزار 650 شو کور، 95 ہزار 330 لانگ شوز،94 ہزار 135 فیس شیلڈ اور 8 لاکھ 92ہزار ایگزامینیشن گلوز مانگے گئے ہیں، جبکہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظرمیتوں کی محفوظ طریقے سے تدفین کیلئے 60 ہزار 291 باڈی بیگز بھی مانگے گئے ہیں۔

دوسری جانب کروناوائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی 31مارچ تک بڑھا دی گئی، سعودی ائیرلائنز نے31مارچ تک عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ پر سفر کرنے پر پابندی کا سرکلر بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا  اب  پوری دنیا میں  پھیل رہا ہے، چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں،کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer